پاکستان کا چین سے ڈرون ایچ طیارے خریدنے کا فیصلہ

پاکستان کا چین سے ڈرون ایچ طیارے خریدنے کا فیصلہ
پاکستان کا چین سے ڈرون ایچ طیارے خریدنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی) پاکستان چین سے ڈرون طیارے خریدے گا، چین کا تیار کردہ یہ فوجی ڈرون سی ایچ سیریز سے تعلق رکھتا ہے ، پاکستان ، مصر ، سعودی عرب، نائیجریا اور متحدہ عرب امارات نے اپنی دفاعی ضروریات سے نمٹنے کیلئے یہ طیارہ خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

چین کی ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین اپنی اور غیر ملکی خریداروں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 200 ڈرون فراہم کرے گا۔ مغربی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت کئی عرب ممالک کا چین سے ڈرون طیارے خریدنے کا امکان ہے۔ ڈرون طیاروں کی برآمد کا پہلا معاہدہ 2003 ءمیں چین سے طے پایا تھا جس کو 2004 ءمیں مکمل کیا گیا جب ایک جنوبی ایشیائی ملک نے چین سے سی ایچ ۔ 1s ڈرون طیاروں کا سودا کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان  سی ایچ سیریز کے ڈرونز کا مستقل خریدار بن گیا ہے اور اب وہ چین کے ساتھ سی ایچ ۔4s طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات کر رہا ہے ۔