چین کی بھارت پر اچانک حملے کے لئے نامعلوم مقام پر مشقیں

چین کی بھارت پر اچانک حملے کے لئے نامعلوم مقام پر مشقیں
چین کی بھارت پر اچانک حملے کے لئے نامعلوم مقام پر مشقیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی فوج نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کے لیے نامعلوم مقام پر مشقیں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ”ایکسپریس“ کا کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ نے یہ مشقیں کیں، ان مشقوں میں فوج کے 10 یونٹس نے حصہ لیا جن میں ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے یونٹس بھی شامل تھے۔ان مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقے کی جنگ کی تیاری ہے ۔ چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں دو ماہ سے کشیدگی جاری ہے اور چنگہائی تبت کا پہاڑی علاقہ بھارت کے قریب ترین واقع ہے جہاں چین کی مغربی تھیٹر کمانڈ تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیںجرمنی، امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

واضح رہے کہ جولائی میں بھی چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔