نیو یارک کے رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک،2فائر فائٹر زخمی

نیو یارک کے رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک،2فائر فائٹر زخمی
نیو یارک کے رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک،2فائر فائٹر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(یو این پی)امریکی شہر نیو یارک کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے،آگ بجھانے کی کوشش میں دو فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر شمالی کوریا کے خلاف کارروائی سے باز رہے: شی جن پنگ

امریکی حکام کے مطابق گزشتہ روزآگ لگنے کا واقعہ نیویارک کے علاقے کوئنز ولیج میں پیش آیا، جہاں دو منزلہ گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دوسرے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں دو فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔