امریکہ نے شام پر 271 نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے شام پر 271 نئی پابندیاں عائد کردیں
امریکہ نے شام پر 271 نئی پابندیاں عائد کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حکومت نے شام میں اسدی افواج کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے کیمیائی حملوں کے بعد شام پر 271 نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام پر عائد کی گئی نئی پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کے اسد رجیم اور اس کے حواریوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کا حصہ ہیں۔ نئی پابندیوں کی وجہ سے شامی صدر اور اس کی حکومت کو خانہ جنگی کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کا خاتمہ ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے کچھ روز پہلے اسدی حکومت کے عام شہریوں پر کیمیائی حملے کے بعد میزائل حملہ کیا گیا تھا اور یہ پابندیاں اس حملے کے بعد ایک مہینے سے بھی کم وقت میں عائد کی گئی ہیں۔عام شہریوں پر کیمیائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ظالمانہ فعل قرار دیتے ہوئے شدید رد عمل دیا تھا جس کا عملی مظاہرہ میزائل حملے کی صورت میں پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔