بیہارکے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرشاد یادیو سٹیج گرنے سے زخمی ہو گئے

بیہارکے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرشاد یادیو سٹیج گرنے سے زخمی ہو گئے
بیہارکے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرشاد یادیو سٹیج گرنے سے زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )” راشٹریا جنتا دل “کے صدراور ریاست بیہارکے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرشاد یادیو تقریب کے دوران سٹیج گرنے سے زخمی ہو گئے ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق ریاست بیہارکے علاقے پٹنا میں تقریب جاری تھی کہ سٹیج گرنے سے اوپر بیٹھے لالو پرشاد یادیو زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لالو پرشاد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے پٹنا گئے ہوئے تھے تاہم جونہی وہ اترنے لگے تو سٹیج ٹوٹ گیا ۔

حاجی کیمپ کی اراضی لیز پر دیدی گئی ، کتنے سال اور کس قیمت پر دی گئی ؟ جانکر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سٹیج پر لوگوں کے رش کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تاہم انہیں فوری طور پر اندرا گاندھی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یادیو کو گہرے زخم نہیں آئے ۔