ممبئی حملے: ازسرنو تفتیش‘ حافظ سعید کو مقدمہ میں شامل کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد

ممبئی حملے: ازسرنو تفتیش‘ حافظ سعید کو مقدمہ میں شامل کرنے کا بھارتی مطالبہ ...
ممبئی حملے: ازسرنو تفتیش‘ حافظ سعید کو مقدمہ میں شامل کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این) پاکستان نے 2008ء کے ممبئی حملوں کی ازسر نو تحقیقات اور حافظ سعید کو مقدمے میں شامل کرنے کے بھارتی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ہمسایہ ملک پر واضح کیا ہے کہ اگر وہ اس معاملے کو انجام تک پہنچانا چاہتا ہے تو وہ گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے بھیجے۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطے میں شامل وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاکہ بھارت نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے ازسرنو تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر پاکستان نے اپنے جواب میں مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ حتمی مرحلے میں ہے اور اس کی ازسرنو تحقیقات اب ممکن نہیں ہے۔ پاکستان نے بھارت سے یہ بھی کہاکہ ممبئی حملوں کے 24بھارتی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے سوا تمام ضروری کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اگر بھارت اس مقدمے کو انجام تک پہنچانا چاہتا ہے تو وہ گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے پاکستان بھیجے۔

افغانستان میں طالبان پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، درجنوں مارے گئے لیکن یہ حملہ افغان یا امریکی فوج نے نہیں کیا بلکہ۔۔۔ پڑوسی ملک سے سب سے تہلکہ خیز خبر آگئی

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کیخلاف مقدمہ چلانے کابھارتی مطالبہ بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حافظ سعید کیخلاف بھارت کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو فراہم کرے۔ بھارت نے اپنے ڈوزیئر میں صرف یہ ذکر کیا کہ اجمل قصاب ایک بار حافظ سعید سے ملا تھا، حافظ سعید سے تو ہزاروں لوگ ملتے ہیں بھارتی موقف کوئی ثبوت نہیں۔ اگر بھارت حافظ سعید کیخلاف ٹھوس ثبوت دے تو تب ہی ان کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ بھارت کے تعاون کے بغیر ممبئی حملوں کے مقدمے کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکتا۔