بھارتی سپریم کورٹ کی آنکھ کھل گئی ،زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کو مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پلیٹ گنز کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے:چیف جسٹس جگدیش سنگھ کہیر

بھارتی سپریم کورٹ کی آنکھ کھل گئی ،زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مقبوضہ کشمیر میں ...
بھارتی سپریم کورٹ کی آنکھ کھل گئی ،زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کو مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پلیٹ گنز کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے:چیف جسٹس جگدیش سنگھ کہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر پلیٹ گنوں کے اندھا دھند استعمال سے ہزراوں کشمیریوں کے بینائی کھونے اور زندگی بھر کی معذوری کے بعد اچانک ہندوستانی سپریم کورٹ کی ’’آنکھ کھل گئی ‘‘ قابض انڈین فوج کوکشمیری مظاہرین پر پلیٹ گنز استعمال کرنے سے روکتے ہوئے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے دیگر موثر طریقوں کو اختیار کرنے کا ہدایت،یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،کشمیریوں پر پلیٹ گنز کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے ،بھارتی سپریم کورٹ کا حکم۔

بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جگدیش سنگھ کہیر نے جموں و کشمیر میں ہونے والے مظاہروں میں شامل معصوم بچوں اور نوجوانوں کے شدید زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں شامل ہونے والے بچوں کے والدین کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،سیکیورٹی فورسز کو پتھراؤ کرنے والے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پلیٹ گنوں کی بجائے دیگر ذرائع استعمال کرنا چاہئیں۔جسٹس جگدیش سنگھ نے کیس کی سماعت10اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ اس بارے عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرائیں کہ کشمیری مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پلیٹ گنز کی بجائے دیگر کونسے موثر ذرائع استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال 14دسمبر کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے پلیٹ گنز کا فورا استعمال نہیں کرنا چاہئے،حکام کی طرف سے مناسب صوابدید کے بعد ہی اس کے استعمال کی اجازت ہونی چاہئے،اس وقت کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے پلیٹ گنز کیاستعمال پر مودی حکومت اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کئے تھے لیکن اس کے باوجود مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مسلسل پلیٹ گنز کا بے دریغ استعمال کرتی رہی ہے۔