ڈرون طیارے صرف معلومات اکٹھی کرنے کیلئے استعمال ہونے چاہئیں: بانکی مون

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ ڈرون طیارے صرف معلومات اکٹھی کرنے کے لئے استعمال ہونے چاہئیں۔ نسٹ یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہو ئے بان کی مون نے کہا کہ عالمی امن کیلئے پاکستانی فوج کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صومالیہ میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بانکی مون کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اہلکار امن دستوں میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عالمی امن کیلئے کردار ادا کررہے ہیں جبکہ 8,000 سے زائد پاکستانی فوجی جوان امن مشن کیلئے کام کررہے ہیں۔