سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن کو 3شہروں کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات کا فیصلہ مسافروں کی تکلیف کے ازالے کیلئے کیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلئے اضافی پروازیں چلانے کی ہدایت کی گئی ۔لاہور سے کراچی کیلئے شام ساڑھے 6 بجے اور رات 8 بجے ،کراچی سے لاہور کیلئیرات پونے 9 بجے اور سوا 10 بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے صبح 9 بجے اور رات 10 بجے ،کراچی سے اسلام آباد کیلئے ساڑھے 11 بجے اور ساڑھے 12 بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔

مزید :

کراچی -