فیصل واوڈا کو کس نے فون کرکے پولیس سے چھڑوایا؟

فیصل واوڈا کو کس نے فون کرکے پولیس سے چھڑوایا؟
فیصل واوڈا کو کس نے فون کرکے پولیس سے چھڑوایا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے شہر قائد میں ریسنگ اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 34 افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں جبکہ کریک ڈاﺅن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیصل واوڈاکو روکا گیا مگر ایک ٹیلی فون کال کے بعد  چھوڑ دیا گیا۔

خواجہ آصف اقامہ کیس کے بعدحواس باختہ ہوچکے ہیں:ترجمان پیپلزپارٹی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار ریسنگ کے تنازع کے دوران کراچی میں سی ویو کے مقام پر فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ون ویلنگ اور ریس لگانے والے موٹر سائیکل اور کار سواروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے اور شیشوں پر چڑھی سیاہ پنیاں کھرچ کر اتاری جارہی ہیں۔اس آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی ڈبل کیبن کو بھی سیاہ شیشوں کے باعث روکا گیا ہے، تاہم ایک ٹیلی فون کال کے بعد پولیس نے فیصل واوڈا کی گاڑی کے سیاہ شیشوں سے پنی اتارے بغیر جانے کی اجازت دے دی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

کراچی -