لندن میں ارشد چائے والا کی فرنچائز شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی،مالکان کا رائلٹی دینے سے انکار

لندن میں ارشد چائے والا کی فرنچائز شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی،مالکان کا ...
لندن میں ارشد چائے والا کی فرنچائز شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی،مالکان کا رائلٹی دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) پاکستان کے سب سے مشہور چائے والا ارشد خان کا لندن کیفے اپنے میگا لانچ کے ایک سال بعد شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیاہے،

برطانیہ کے فرنچائز مالکان نے وعدے کے مطابق ارشد خان کو رائلٹی ادا نہیں کی، ارشد خان لندن کیفے کے مالکان سے شائستہ درخواستیں کر رہے ہیں جنہوں نے کاروباری نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ جگہ کا کرایہ دینے سے بھی معذوری ظاہر کی ہے ۔

تفصیل کے مطابق ارشد خان چائے والا کے برینڈ کو دو کزنز نادر خان درانی اور یاور اکبر درانی کی جانب سے خرید کر لندن لایا گیا ، یوکے کمپنیز ہاوس کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ یاور اکبر درانی نے کیفے ’چائے والا ‘ کو   رجسٹرڈ کروایا۔نادر برطانیہ کا اور یاور اکبر درانی کینیڈا کا شہری ہے جو امریکہ میں رہتا ہے۔ انہوں نے 2021 کے اوائل میں کمپنی رجسٹر کی اور فی الحال ایک فعال کمپنی کے طور پر کاروبار کر رہے ہیں۔ Café Chaiwala Arshad Khan مشرقی لندن میں 229 Ilford Lane پر واقع ہے۔

یاور اکبر درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنی اے آر ریسٹورنٹ گروپ کے ذریعے امریکہ میں پوپیز کی دو درجن شاخوں کے مالک ہیں۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ کیفے نے کبھی بھی اپنا گراؤنڈ فلور سیکشن عوام کے لیے نہیں کھولا  ۔یاور اکبر درانی نے اسلام آباد میں ارشد خان سے ملاقاتیں کیں اور زیر التواء ماہانہ رائلٹی کی ادائیگی کے وعدے کیے لیکن بعد میں انہیں بتایا کہ جب تک کاروبار منافع میں نہیں جاتا وہ اسے ادا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ارشد خان کو بتایا کہ ایلفورڈ لین کے آس پاس بہت سے چائے کیفے کھل چکے ہیں اور اس سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔

پچھلے سال لندن میں کیفے کھولتے وقت، بہادر درانی، یاور اکبر درانی اور نادر درانی نے برطانیہ، یورپ، شمالی امریکہ، ایشیا، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ میں کئی فرنچائز "کیفے چائے والا ارشد خان" کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔ارشد خان چائے والا کے ایک ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی شہری نے درانی برادران کو بین الاقوامی فرنچائز فروخت کر دی ہے لیکن انہوں نے ارشد خان کو رائلٹی ادا نہ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کا نام استعمال کرنا جاری رکھا ہے اس لیے ارشد خان انہیں برانڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد سے ذرائع نے بتایا کہ  "دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

مزید :

برطانیہ -