عوام کے الیکٹرک کے جن کوبوتل میں بندکرکے دم لیں گے،مسئلہ حل نہ کیاتو 22 اپریل کوگورنرہاوس پہنچیں گے:حافظ نعیم الرحمان

عوام کے الیکٹرک کے جن کوبوتل میں بندکرکے دم لیں گے،مسئلہ حل نہ کیاتو 22 اپریل ...
عوام کے الیکٹرک کے جن کوبوتل میں بندکرکے دم لیں گے،مسئلہ حل نہ کیاتو 22 اپریل کوگورنرہاوس پہنچیں گے:حافظ نعیم الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنی طاقت سے کے الیکٹرک کے جن کوبوتل میں بندکرکے ہی دم لیں گے،اگر یہ مسئلہ حل نہیں کیاگیاتو ہم22 اپریل کوگورنرہاوس پہنچیں گے۔

کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے الیکٹرک سے پریشان ہیں ،عدالتیں کب ازخودنوٹس لیں گی، عوام کے مسائل حل کرانے کی بات کرنے والوں کوجیل میں ڈالاجارہاہے۔کے الیکٹرک کی بدمعاشی اب مزید چلنے نہیں دیں گے،اگرکسی گھرکی بجلی کاٹی گئی تو کے الیکٹرک کے دفترکاگھیراوکیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کاعذاب مک مکا کرکے شہریوں پرمسلط کیاجارہاہے جبکہ موجودہ حکمران شاید شیلنگ اورفائرنگ کرکے اس مسئلے کا حل کرناچاہتے ہیں۔ہمیں کوئی سودے بازی نہیں کرنی ،اس مسئلے کا پرامن طورپرحل کرناچاہتے ہیں، حکومت پرامن دھرنے سے سبق سیکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک ایک مافیا ہے،ایم کیوایم آج بھی کے الیکٹرک کاتحفظ کررہی ہے جبکہ اس پارٹی کے غنڈے کے الیکٹرک کے ملازم بھی ہیں۔ کے الیکٹرک اوور بلنگ  کرکے معصوم شہریوں سے اربوں روپے کی لوٹ مارکررہاہے،یہ ادارہ اپنے پلانٹ صرف30فیصدچلاتاہے

مزید :

کراچی -