سندھ ہائی کورٹ میں حیدر آباد ، ٹنڈو الہ یار ، ٹنڈو آدم اور نواب شاہ کی حلقہ بندیاں چیلنج

سندھ ہائی کورٹ میں حیدر آباد ، ٹنڈو الہ یار ، ٹنڈو آدم اور نواب شاہ کی حلقہ ...
سندھ ہائی کورٹ میں حیدر آباد ، ٹنڈو الہ یار ، ٹنڈو آدم اور نواب شاہ کی حلقہ بندیاں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آْئی)ایم کیو ایم نے اندرون سندھ کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں ، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قاسم آباد کو حیدرآباد شہر سے الگ کر دیا گیا ہے۔ٹنڈو الہ یار مونسپل کمیٹی ، ٹنڈو آدم اور نوابشاہ کی حلقہ بندیوں میں دیہی علاقے شامل کر دئیے گئے ہیں ۔سندھ حکومت نے خلاف ضابطہ صوبائی افسران اور کمشنرز سے حلقہ بندیاں کرائی ہیں۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ چاروں اضلاع کی ازسرنوبلدیاتی حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید سردار احمد نے کہا کہ حکومت سے انصاف نہیں ملا اس لیئے عدلیہ سے انصاف لینے آئے ہیں جبکہ مزیدچار درخواستیں منگل کو دائر کی جائیں گی۔

مزید :

کراچی -