ڈاکٹرعامر لیاقت ، ان کی اہلیہ کی ڈگری بھی جعلی ہونے کا انکشاف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت اور اُن کی اہلیہ کی ایگزیکٹ سے لی گئی ڈگری بھی جعلی نکلی ۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق ڈائریکٹر شاہد حیات کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے فیز 7میں ایگزیکٹ کے دفتر میں چھاپہ مارا اور ایگزیکٹ کے مین سرور کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ ڈیٹا کے حوالے سے ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو ایگزیکٹ نے امریکن یونیورسٹی ایشورڈ کی جانب سے تاریخ کے مضامین میں جعلی ڈگری جاری کی ہے ۔ عامر لیاقت کی اہلیہ بشریٰ عامر کو دو جعلی ڈگریاں جاری کی گئی ہیں ایک ایم بی اے کی ڈگری جاری کی گئی اور دوسری بیلفرڈ یونیورسٹی کی ایم بی بی ایس میڈیسن کی سرجری کی ڈگری جاری کی ۔
رپورٹ کے مطابق بات یہاں تک ختم نہیں ہوئی بلکہ ایگزیکٹ ایران کے نائب صدر اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کے بھائی کو بھی جعلی ڈگری جاری کرچکا ہے۔
رپورٹ میں امکان ظاہر کیاگیاہے کہ تین جون کو شعیب شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہوسکتاہے ۔