موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
وفاقی وزیر احد چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کیے۔