کشمور میں بھی کانگو وائرس نے سر اٹھا لیا ، ہستپا ل میں زیر علاج نوجوان دم توڑ گیا

کشمور میں بھی کانگو وائرس نے سر اٹھا لیا ، ہستپا ل میں زیر علاج نوجوان دم توڑ ...
کشمور میں بھی کانگو وائرس نے سر اٹھا لیا ، ہستپا ل میں زیر علاج نوجوان دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کشمور میں بھی کانگو وائرس نے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ، ہسپتال میں زیر علاج مریض دم توڑ گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق کشمور کے علاقہ گڈو کا رہائشی 12سالہ توصیف اقبال رات بھر تکلیف میں رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد کشمور میں کانگو وائر س سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

لاہور ایئر پورٹ پر انوکھا واقعہ ، ایک شخص ایسی سواری کیساتھ رن وے پر پہنچ گیا کہ کھلبلی مچ گئی ۔ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ توصیف اقبال کو گزشتہ روز ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں اس کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے تاہم مریض دوران علاج ہی دم تو ڑ گیا ۔

دوسری جانب متوفی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال کا عملہ پہلے تو مریض کو داخل ہی نہیں کر رہا تھا اور دیر سے علاج شروع ہونے پر اس کی جان گئی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈاکٹروں پر عائد ہوتی ہے ۔

مزید :

کشمور -