لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،12 سالہ بچے سے خودکش جیکٹس برآمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حساس اداروں نے لاہور کے شہریوں کو ایک بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ہے اور منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راوی پل کے قریب سے 12 سالہ بچے کوحراست میں لے لیا ہے ۔بچے سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
مہمند ایجنسی سے آنے والے دہشتگرد نے کنہار سے ٹریننگ لی اور سرکاری عمارت، تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد کے ساتھ اس کا ہینڈلر بھی پکڑا گیا ہے جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔واضح رہے محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے 25جنوری کو الرٹ جاری کیاتھا۔
سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ،پڑھنے کیلئے کلک کریں