انتخابی اصلاحات قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،سماعت ایک روز کیلئے ملتوی

انتخابی اصلاحات قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،سماعت ایک روز کیلئے ملتوی
انتخابی اصلاحات قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،سماعت ایک روز کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں انتخابی اصلاحات قانون کیخلاف دائردرخواست کی سماعت،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصورعلی شاہ نے سماعت کی،درخواست عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کا اہل ہوگا،عدالت سے استدعا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے،جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے؟۔اس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ابھی سپریم کورٹ میں یہ قانون چیلنج نہیں ہوا،چیف جسٹس منصور علی شاہ نے سرکاری وکیل کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:۔اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے