ڈرائیور نے لڑکی کو اغوا کرلیا

ڈرائیور نے لڑکی کو اغوا کرلیا
ڈرائیور نے لڑکی کو اغوا کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)اقبال ٹاو¿ن کے علاقہ سے جواں سالہ لڑکی کو گھر میں کام کرنے والے ڈرائیور نے اغوا کر لیا۔بتایا گیا ہے راوی بلاک اقبال ٹاو¿ن کی رہائشی عالم بی بی کے گھر تقریباً3سال تک بطور ڈرائیور نوکری کرنے والا کشمیر کا رہائشی ذوالفقار حسین نامی شخص 15روزقبل ملازمت چھوڑ گیا تھا اورگزشتہ روزوہ مبینہ طور پر عالم بی بی کی بیٹی شمائلہ بی بی کو اغوا کر کے لے گیا۔

5سالہ لاپتہ بچے کی لاش برآمد ، مزید 5 بچے لاپتہ و اغوا، اوکاڑہ میں شہریوں کی مبینہ اغواکار میاں بیوی کو جلانے کی کوشش

پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

دوسری طرف لاہور میں پولیس نے لاپتہ ہونیوالےساتویں کلاس کے فرازکو والدین کے حوالے کردیا ۔7ویں کلاس کے فراز نے سکول کے ٹیسٹ سے بچنے کیلئے اپنے والدہ اور دوست کو 3ن ایس ایم ایس کئے کہ مجھے اغوا کر لیا گیا اور میری مدد کریں اورخود ٹرین پر بیٹھ کر سیالکوٹ پہنچ گیاتھا۔

گھر سے بھاگے بچوں سے ” مکروہ دھندے “ کرانیکا انکشاف

محلہ رحمان پورہ کے رہائشی محمد قاسم کاتین سالہ بیٹا سیف اللہ گلی میں کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گیا جس کاتاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا۔واہنڈوسے مبینہ طورپراغواہونیوالے دولڑکے بازیاب ہوگئے۔ پنجاب کے بعد اب کراچی میں بھی بچوں کے اغوا کی وارداتیں رپورٹ ہونا شروع ہو گئی ہیں، گلشن اقبال میں شہریوں نے تین سالہ بچی کے اغوا میں ملوث خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جسے بعد ازاں تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

لاہور -