سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنےوالا اہلکار گرفتار کرلیا گیا

سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنےوالا اہلکار گرفتار کرلیا گیا
سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنےوالا اہلکار گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) غالب مارکیٹ پولیس نے سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنے والے اہلکار کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کی علاقہ میں گشت بڑھانے کا حکم دیا تھا۔ اس دوران افسران کی جانب سے پٹرول کی کمی اور چوری کی شکایت موصول ہوئی، جس پر ڈی آئی جی آپریشن نے پٹرول چوری کرنے والے اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ڈی ایس پی گلبرگ سرکل ناصر محمود باجوہ کو اطلاع ملی کہ تھانہ غالب مارکیٹ میں اہلکار منصور گاڑیوں سے پٹرول چوری کرکے فروخت کرتا ہے، جس پر ڈی ایس پی ناصر محمود باجوہ نے چھاپہ مار کر منصور کو رنگے ہاتھوں پٹرول چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، غالب مارکیٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -