پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ،وفاقی حکومت نے 2نومبر کی سیکورٹی کیلئے ابھی تک کوئی فورس نہیں مانگی،پو لیس مقابلے میری یا پنجاب حکومت کی پالیسی نہیں:آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ،وفاقی حکومت نے 2نومبر کی سیکورٹی ...
 پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ،وفاقی حکومت نے 2نومبر کی سیکورٹی کیلئے ابھی تک کوئی فورس نہیں مانگی،پو لیس مقابلے میری یا پنجاب حکومت کی پالیسی نہیں:آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں پو لیس جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کاروائیوں کی مکمل صلاحیت موجود ہے ،جب بھی ضروری ہوتا ہے فوج اور رینجرز کی مدد حاصل کر لی جاتی ہے ، پو لیس مقابلے آئی جی یا پنجاب حکومت کی پالیسی نہیں ،جرائم پیشہ لوگ جب گولی چلاتے ہیں انکو اس کا جواب ضرور دیا جاتا ہے،وفاقی حکومت نے 2نومبر کی سیکورٹی کیلئے پنجاب پو لیس سے ابھی تک کوئی فورس نہیں مانگی ،ہم ہمیشہ تحر یک انصاف کے جلسوں میں سیکورٹی فراہم کرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پنجاب پو لیس سے فوجی اور سول انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کر رہے ہیں،انسداد دہشت گردی فورس دہشت گر دوں کے خلاف کاروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں ا ور جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کاروائی کیلئے پو لیس مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہی ہے اور یہ کہنا کہ پو لیس باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جرائم پیشہ لوگوں کو پو لیس مقابلوں میں مار رہی ہے تو ایسا کسی بھی صورت درست نہیں کیونکہ اس حوالے سے پنجاب حکومت یا میری جانب سے کسی قسم کی کوئی پالیسی نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف زیادہ آپر یشن فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے دو سال سے زائد ہوچکے ہیں، پنجاب میں سیاسی انتقامی کاروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے ہمیشہ مجھے انصاف کا حکم دیا ہے اور پنجاب پو لیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ اب عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ عدالت نے کر نا ہے ۔

مزید :

لاہور -