بے سہارا خواتین کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے خصوصی لیکچر

بے سہارا خواتین کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے خصوصی لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)معا شرے میں بیوہ ، مطلقہ ، غیر شا دی شدہ اور بے سہا راخوا تین کی بڑ ھتی ہو ئی شر ح کو مدِّ نظر رکھتے ہو ئے فلا حِ خاندان سنٹرمیں گزشتہ روز لیکچر کا انعقا د کیاگیا۔حا فظ سا جد انور نے معا شرے کے مو جو دہ روّیو ں اور رجحا نا ت پر تنقید کر تے ہو ئے لو گو ں کو قر آن و سُنت کی رو شنی میں ایسی خوا تین کے حقوق اداکرنے اور انکی طرف معا شرے کے جو فرا ئض ہیں اُن پر تو جہ دلا ئی۔محتر مہ عا صمہ غنی نے اُسو ۂ خا ندانِ ابرا ہیمی میں بیٹے کے کر دار پر روشنی ڈا لنے کیلئے ڈا کٹر نُصرت طا رق کو دعوت دی جنہو ں نے اولا د میں عجز کے فر وغ پر زور دیا ۔ اسماء عنا یت نے حضرت ہا جرہ کے اُسوۂ کی رو شنی میں بیوی اور ما ں کے کر دار پر گُفتگو کی۔اگست کے حوالے سے ملی نغمے بھی پڑ ھے گئے۔نو جوان نسل کی بچیوں ڈا کٹر کو مل،حرا مریم،عا ئزہ اخلاق ،مر یم نصیر اور ما ریہ سحر نے "اسلا می پا کستا ن ،خو شحال پا کستان "کے حوا لے سے اپنے عزائم کا اظہا ر بڑے جو ش و خرو ش سے کیا۔زینت صبو حی ممبر ضلع کو نسل سیا لکو ٹ نے بھی آخر میں اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا۔