223این جی اوز کے خلافکارروائی جراتمندانہ اقدام ہے،اکرم رضوی

223این جی اوز کے خلافکارروائی جراتمندانہ اقدام ہے،اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خصوصی خط ارسال کیا ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے 223سے زائد این ،جی،اوز کے خلاف کارروائی اور دفاتر سیل کیے جانے کے حکومتی اقدام کو جراتمندانہ فیصلے قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ملک دشمن این جی اوز کے خلاف کاروائی کرکے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ ملک دشمنی میں ملوث 223این،جی،او زکے دفاتر سیل کرنا وزات داخلہ کا قابل فخر کارنامہ ہے ۔ملکی سلامتی سے کھیلنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے ۔این جی اوز کے خلاف کاروائی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی ۔ این جی اوز بھی ملک دشمن سرگرمیاں ترک کر کے قومی دھاریں میں شامل ہوں ۔
اغیار کے ٹکڑوں پر پلنے والوں نے اپنے ضمیر کا سواد کر رکھا ہے ۔چند ٹکوں کی خاطر غیروں کا ایجنڈا پروان چڑھنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔ملکی سلامتی سب سے مقدم ہے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ این ،جی ،اوز کی ریشہ دوانیوں سے پاک سر زمین کو پاک کریں ۔اور وزارت داخلہ تمام این جی اوز کا ریکارڈ اکٹھا کر کے انہیں ضابطہ اخلاق کا پابند بنائے ۔این،جی،اوز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہر محب وطن کیلئے باعث تشویش ہیں۔ این جی اوز کے منفی رویوں سے دنیا بھر میں وطن عزیز کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔جسے محب وطن طبقہ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ۔اغیار سے پیسے لینے والے قوم کی نظروں میں گر چکے ہیں۔ این جی اوز اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں۔این جی اوزکے نام پر ڈالروں کا کاروبار عروج پر ہے۔ ملکی سلامتی اور قومی مفادات پر ہر گز مفاہمت نہ کی جائے ۔