ملتان خواتین یونیورسٹی نے فیسیں لے کر 17 طالبات کو ہاسٹل سے نکا ل دیا گیا، طالبات سخت سردی میں ٹھنڈے فرش پر سونے پر مجبور

ملتان خواتین یونیورسٹی نے فیسیں لے کر 17 طالبات کو ہاسٹل سے نکا ل دیا گیا، ...
ملتان خواتین یونیورسٹی نے فیسیں لے کر 17 طالبات کو ہاسٹل سے نکا ل دیا گیا، طالبات سخت سردی میں ٹھنڈے فرش پر سونے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین یونیورسٹی نے بھاری فیسیں لے کر طالبات کو ہاسٹل سے نکا ل دیا ،انتظامیہ نے طالبات کا سامان اور چارپائیاں بھی باہر پھینک دیں۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوزکی رپورٹ کے مطابق خواتین یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 17 ذہین طالبات کو الاٹ شدہ کمروں سے نکال کر ان کا سامان اور چارپائیاں باہر پھینک دیں ہیں، طالبات سخت سردی میں فرش پر بستر بچھا کر سو نے پر مجبور ہو گئیں۔ طالبات نے 11,000 روپے فی طالبہ فیس جمع کروائی تھی، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے کمرے الاٹ کرنے کے بعد طالبات کو باہر نکال دیا ہے، طالبات کا کہنا تھا کہ اگر ہاسٹل میں گنجائش نہیں تھی تو ان سے بھاری فیسیں لے کر الاٹمنٹ کیوں کی گئی۔طالبات نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کوہاسٹل میں رہنے کی اجازت دلوائی جائے یا پرائیوٹ ہاسٹل میں رہائش کا بندوبست کر وایاجائے، دھند اور سخت سردی میں طالبات کے بیمار ہونے کا بھی خطرہ ہے لیکن ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی ،انتظامیہ نے میڈیا کو اپنا موقف دینے سے بھی انکار کر دیا ۔

مزید :

ملتان -