عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف ایف آئی کی کاپی تھانہ سیکرٹریٹ کے موصول

عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف ایف آئی کی کاپی تھانہ سیکرٹریٹ کے موصول
عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف ایف آئی کی کاپی تھانہ سیکرٹریٹ کے موصول
کیپشن: Imran Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کی کاپی تھانہ سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئی ہے تاہم ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس سے ایف آئی آر کی کاپی ملی ہے، سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاررروائی کی گئی، وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے کا کہہ رہے ہیں۔ نواز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں، جھوٹی ایف آئی آر اب انہیں بچا نہیں سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اور طاہرالقادری کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، سارے معاملے میں دوران کنٹینر میں موجود رہا، میں نے کون سی دہشت گردی کی ہے۔ ان کا قانون کی بالادستی ہی تحریک انصاف کا مشن ہے، نئے پاکستان میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والا جیل جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -