نیشنل بینک کے صدر سعیداحمد اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

نیشنل بینک کے صدر سعیداحمد اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب کو ...
نیشنل بینک کے صدر سعیداحمد اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد / کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن))نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعیداحمد اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے دھماکہ خیز بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انہوں نے نیب میں تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بتائے بغیر لاہور کے بینکوں میں جعلی دستخطوں اور شناختی کارڈ کے ساتھ ان کے نام پر 5 فارن کرنسی اکاﺅنٹس کھولے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نااہل شخص کو ٹیکس دہندگان کے خرچے پر سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک،شاہد خاقان ناجائز طریقے سے کمائی دولت کو بچانے میں مدد دے رہے ہیں،عمران خان
سعید احمد کے بیان کے بعد نیب نے سعید احمد کے اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید احمد کے بے نامی اکاؤنٹس کی منی ٹریل اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے ملتی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی قیادت میں کام کرنے والی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر خزانہ کے نئے اثاثوں کا بھی کھوج لگالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کے بچوں کے نام لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کے پلازے اور دیگر اثاثوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

’مریم نواز جب جھوٹ بولتی ہیں تو ان کی ۔۔۔ ‘ لندن میں ن لیگ کی بیٹھک میں نواز شریف کو مریم کے بارے میں کیا بتایا گیا اور کیا فیصلے ہوئے؟ سہیل وڑائچ اندر کی تمام کہانی سامنے لے آئے
نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں 28 گواہوں کے نام عدالت کو دیئے تھے جن میں سر فہرست نیشنل بینک کے صدر سعید احمد ہیں ۔ وہ اسحاق ڈار کے پرانے ساتھی ہیں اسی لیے وزیر خزانہ نے انہیں سٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر تعینات کردیا تھا۔ سعید احمد اس سے پہلے سعودی عرب میں مالی بے ضابطگی میں سزا یافتہ ہیں بعد ازاں وہ لندن میں ایک نرسنگ ہوم چلاتے رہے اور اسحاق ڈار کے لئے ذاتی حیثیت میں کام کرتے تھے ،اسحاق ڈار وزیر خزانہ بنے تو اس نے سعید احمد کی قسمت پلٹ دی ۔
دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -