’مریم نواز جب جھوٹ بولتی ہیں تو ان کی ۔۔۔ ‘ لندن میں ن لیگ کی بیٹھک میں نواز شریف کو مریم کے بارے میں کیا بتایا گیا اور کیا فیصلے ہوئے؟ سہیل وڑائچ اندر کی تمام کہانی سامنے لے آئے

’مریم نواز جب جھوٹ بولتی ہیں تو ان کی ۔۔۔ ‘ لندن میں ن لیگ کی بیٹھک میں نواز ...
’مریم نواز جب جھوٹ بولتی ہیں تو ان کی ۔۔۔ ‘ لندن میں ن لیگ کی بیٹھک میں نواز شریف کو مریم کے بارے میں کیا بتایا گیا اور کیا فیصلے ہوئے؟ سہیل وڑائچ اندر کی تمام کہانی سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و کالم نویس سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ نے اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے مریم نواز کو ’قربانی کا بکرا‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مریم نواز کے میڈیا سیل ، جارحانہ مزاج اور ضدکو نواز شریف کی نا اہلی اور اختلافات کی سب سے بڑی وجہ قرار دے کر تمام بحرانوں کا حل نکال لیا گیا ہے جبکہ مریم اور حمزہ دونوں کو ہی پالیسی بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔ن لیگ دوبارہ شہباز شریف کی قیادت میں اقتدار کے مزے لوٹنا چاہتی ہے لیکن تبدیلی آکر رہے گی۔
اپنے کالم ’ سارا قصور مریم کا ہے‘ میں سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے بڑوں کی لندن میں ہونے والی بیٹھک میں یہ اتفاق رائے ہوگیا ہے کہ نواز شریف کو نکالنے میں سپریم کورٹ اور ن لیگ کے وکیلوں کی کوئی خطا نہ تھی ، نہ اداروں کی مداخلت تھی اور نہ ہی مقدمے کے لڑنے میں کوئی غلطی ہوئی اور نہ ہی منی ٹریل پیش کرنے میں کوئی خامی تھی۔ اصل میں سارا قصورمریم نواز کا تھا ، اسی کی وجہ سے حکومت زوال کا شکار ہوئی اور نواز شریف نا اہل ہوئے، ن لیگ کے سینئر ترین رہنما مریم سے اسی لیے خفا ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ اور چچا اور کزنز بھی مریم سے خوش نہیں ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا کہ لندن میں ن لیگ کے ہونے والے اجلاس کے دوران ایک رہنما نے کہا کہ مریم دانتوں کے ذریعے جھوٹ بولتی ہیں، دوسرے نے کہا کہ جب وہ جھوٹ بولتی ہیں تو ان کی آنکھیں ان کا ساتھ نہیں دیتیں۔ن لیگ نے مٹی پاﺅ پالیسی پر عمل کرنے اور مریم کو تمام غلطیوں کا ذمہ دار قرار دے کر ن لیگ کی ساری قیادت کو پاک صاف کرکے اقتدار کے نئے سفر پر گامزن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ’ ان زیرک سیاستدانوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ مریم اور حمزہ پالیسی بیان نہیں دیں گے، گویا اس طرح اصلی خرابی کو روک دیا گیا ہے، اب راوی چین لکھے گا، شہباز شریف حکومت کریں گے، ن کے لوگ حکومتی مزے لیں گے، نواز شریف لندن میں رہیں گے اور یوں سب لوگ ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے رہیں گے‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں،میاں صاحب کے ساتھ ڈیل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے: مریم نواز
سہیل وڑائچ نے مریم کی سیاست کے خاتمے کا بھی دعویٰ کیا اور ساتھ ہی اشاروں میں عمران خان کوحکومت کی نوید بھی سنادی ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم کو سیاست سے باہر کرکے ن لیگ پھر سے حکومت کرنا چاہتی ہے لیکن تاریخ اس حل کو قبول نہیں کرے گی اور تبدیلی آکر رہے گی۔