پاکستان نے فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی

پاکستان نے فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی
پاکستان نے فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فضا میں ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بنانے کی صلاحیت حاصل کرچکا ہے۔برطانوی دفاعی جریدے آئی ایچ ایس جین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں پاک فضائیہ کے لئے بلاک ٹوکے جے ایف 17کے دو طیارے تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اوران طیاروں کی سال کے آخر میں پہلی پرواز متوقع ہے۔ برطانوی دفاعی ہفت روزہ ”آئی ایچ ایس جین “ کے مطابق پاکستان فضائیہ نے بلاک2جے ایف 17کے50طیاروں کی تیاری کا آرڈر دیا جن میں پہلے دو طیارے کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ بلاک فرسٹ کی نسبت بلاک ٹو جے ایف 17 کئی اضافی خصوصیات کے حامل ہیں لیکن فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے نظام کی تنصیب ان کی سب سے اہم خصوصیت ہے جو پاکستان فضائیہ کو ممتاز بنائے گی اور ان کی برآمدات کو فروغ دے گی۔ ایک طیارے میں ری فیولنگ پروب ہے جو کاک پٹ کے بالکل پیچھے جہاز کے بڑے حصے کے دائیں سمت باہر کی طرف نصب ہے،یہ پرواز ٹیسٹ کے لئے استعمال ہوگی۔

مزید :

قومی -