آرمی چیف کے زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی

آرمی چیف کے زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی
آرمی چیف کے زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے زیرصدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی ،کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی معاملات پر غور کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرصدارت خصوصی کورکمانڈرز کانفرنس آج ہو گی جس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گاجبکہ کانفرنس کے شرکا کو آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں دیگر اہم معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ کور کمانڈز شریک ہوں گے، موجودہ حالات میں خصوصی کانفرنس کا انعقاد خاصی اہمیت کا حامل ہے ۔

مزید پڑھیں:۔شاہ سلمان روس کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی سربراہ ہوں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -