سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر حج سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر حج سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ...
سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر حج سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستانی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، سعودی وزیر نے گرم جوشی سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا استقبال کیا، ملاقات میں سعودی نایب وزیر حج ، پاکستانی سفیر احمد فاروق ، ڈی جی حج  عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید اور  اسداللہ فیض  بھی وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف کے ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیر سردار یوسف اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کے فورآ بعد ہوئی ۔حجاج کرام کی خدمت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سردارمحمد یوسف کا فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیعی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یہ جان دو قالب ہیں۔
سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کے مسائل کے حل اور بہترین سہولیات کے لیے سرگرداں وفاقی وزیر سردار یوسف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،میٹنگ میں سردار یوسف نے سعودی وزیر کیساتھ حجاج کرام کی رجسٹریشن کے ایشوز  پر بھی بات چیت کی، وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف کی جانب سےحجاج کو درپیش مسائل سامنے رکھنے پر  پر سعودی وزیر حج نے ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو اعلی سطح پر پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حجاج کرام کو سہولیات دینے کے لئیے ہر ممکن تعاون کریں گےجبکہ حجاج کرام  اور معتمرین کو سہولیات فراہم کرنا سعودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سعودی وزیر حج نے کہا کہ پاکستان ہماری ترجیحات میں ہمیشہ سے سر فہرست رہا ہے.