کیپٹن (ر)محمد صفدر کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پہنچا یا گیا

کیپٹن (ر)محمد صفدر کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پہنچا یا گیا
کیپٹن (ر)محمد صفدر کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پہنچا یا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کو پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، انہیں بکتر بندگاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن (ر)محمد صفدر احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے رات گئے اسلام آبادپہنچے تھے نیب کی ٹیم نے انہیں ایئر پورٹ سے ہی حراست میں لے لیا تھا، انہیں احتساب عدالت لانے سے قبل پمز ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا ۔
احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر صحافی کے سوال ”آپ پرکسی نے تشددتونہیں کیا“پر کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ میں کوئی دہشت گردنہیں جومجھ پرتشددہو،ان کا کہناتھا کہ ہم نے کوئی طیارہ اغوا نہیں کیا جو کسی سے ڈروں،مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں،آرمی کی تربیت اسی لئے لی تھی ،کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین نہیں توڑااور نہ ہی کوئی کرپشن یامنی لانڈرنگ کی،عدالتوں میں مقدمات کاسامناکریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -