وزیر اعظم نوازشریف نے دورہ کراچی منسوخ کر دیا

وزیر اعظم نوازشریف نے دورہ کراچی منسوخ کر دیا
وزیر اعظم نوازشریف نے دورہ کراچی منسوخ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے دورہ کراچی منسوخ کر دیا ۔
”ڈیلی پاکستان “ کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے آج کراچی کا دورہ کرنا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے اس انتہائی اہم دورے کواچانک منسوخ کر دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعظم نوازشریف نے شہر قائد کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کرنا تھا تاہم اب دورہ منسوخ ہونے سے شہر میں جاری اور شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبے مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی مگر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر قانونی ماہرین، وفاقی وزراء اور مشیران سے ملاقاتیں اور مشاورت ہو سکتی ہے۔

مزید :

قومی -