ملک کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ ، کمانڈوز تعینات

ملک کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ ، کمانڈوز تعینات
ملک کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ ، کمانڈوز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرکے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ میں داخلے کے لیے جاری تمام عارضی پاسز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹس کے اطراف کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ٹی وی ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر اے ایس ایف کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ الرٹ کیا گیا ہے۔دوسری طرف ایک اور نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملتان ائیر پورٹ کی قریبی آبادیوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے ۔ جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر  بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ،جبکہ ائیرپورٹ کی حدود میں مکمل سرچ آپریشن کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -