شہباز شریف کی شہید کیپٹن حسنین نواز کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت،وزیراعلیٰ کا شہید کے بھائی کو نوکری دینے،یادگار تعمیر کرنے کا اعلان

شہباز شریف کی شہید کیپٹن حسنین نواز کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت،وزیراعلیٰ ...
شہباز شریف کی شہید کیپٹن حسنین نواز کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت،وزیراعلیٰ کا شہید کے بھائی کو نوکری دینے،یادگار تعمیر کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شہید کیپٹن حسنین نواز کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ننکانہ میں شہید کیپٹن حسنین نواز کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن حسنین کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی،شہدا کا لہو رنگ لائے گا اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا، وزیراعلیٰ نے شہید کے چھوٹے بھائی ثقلین نواز کو نوکری دینے کا اعلان کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاقوم کیلئے جان نچھاور کرنے والے ہیرو کے گھر کے سامنے یادگار تعمیر کی جائے گی اور قوسین نواز کے تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی،انہوں نے شہید کیپٹن حسنین نواز کے نام سے پارک بنانے کی منظوری بھی دی۔

واضح رہے کہ کیپٹن حسنین کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:۔فوج کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی،اداروں سے الجھنے کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی،حمزہ شہباز

مزید :

قومی -اہم خبریں -