پارلیمانی کمیٹی میں بیوروکریٹس کو بھی شامل کیا جائے،من پسند افراد کو منتخب کرنے کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے: خورشید شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں بیوروکریٹس کو بھی شامل کیا جائے،من پسند افراد کو منتخب کرنے کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے جبکہ افسران کی ترقی کے جائزے کے لیے بھی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپنا بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے کھلواڑ نہ کیا جائے،90 کے قریب اعلیٰ افسران کی ترقی واپس کی گئی، پی ایم آفس کا یہ معاملہ سیاسی ہو چکاہے۔ پارلیمنٹ اس معاملے پر پر غور کرے،پی ایم آفس کے ایک فردکی ایماپراعلیٰ افسران کی ترقی ہوتی ہے۔