ڈیفنس حملے میں 2افراد جاں بحق ,ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت8 افراد زخمی، ذمہ داری جندللہ نے قبول کر لی

ڈیفنس حملے میں 2افراد جاں بحق ,ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت8 افراد زخمی، ذمہ ...
ڈیفنس حملے میں 2افراد جاں بحق ,ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت8 افراد زخمی، ذمہ داری جندللہ نے قبول کر لی
کیپشن: SSP Farooq Awan copy

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 2افراد  جاں بحق اور ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق اعوان بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے، ان کے دائیں ہاتھ میں معمولی فریکچر ہوا جبکہ ان کو منہ پر بھی چوٹیں آئیں۔ ان کو جناح ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر دوسرے نجی ہسپتال منتقل کر دیاہے۔ دیگر زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 50 سے 100 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات کے بعد ہی پتا چلیں گے، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی میں سے کسی قسم کے انسانی اعضاءنہیں ملے جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ دھماکہ خودکش نہیں تھا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی لاش ہسپتال لائی گئی تھی جس کی شناخت عبدلغفار کے نام سے کر لی گئی ہے، بعد میں ایک اور زخمی کلیم اللہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی زخمی افراد میں دو پولیس اہلکار اور دو خواتین بھی شامل ہیں تاہم ان کی حالت خظرے سے باہر ہے۔دوسری جانب دہشت گرد تنظیم ’جند اللہ‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -