عدلیہ کسی دباﺅ کے بغیر فیصلے کرنے کی پابند ہے : چیف جسٹس سپریم کورٹ

عدلیہ کسی دباﺅ کے بغیر فیصلے کرنے کی پابند ہے : چیف جسٹس سپریم کورٹ
عدلیہ کسی دباﺅ کے بغیر فیصلے کرنے کی پابند ہے : چیف جسٹس سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان جٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کسی دباﺅ کے بغیر فیصلہ کرنے کی پابند ہے ۔ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جلد اور فوری انصاف فراہم کریں ۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہر سائل کا حق ہے کہ اسے انصاف ملے ، بنیادی حقوق پر عملدرآمد کرانا بھی عدلیہ کا فرض ہے ۔ آئین نے عدلیہ کو اختیار دیا ہے کہ انتظامیہ کو اختیارات کے تجاوز سے روکے ۔

شکر گڑھ میں سفاک باپ نے بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے معصوم طیبہ پر تشدد کا نوٹس لیا ہے جس پر ہونے والی ناانصافی کو میڈیا نے نمایاں کیا تھا ۔ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جلد اور فوری انصاف فراہم کریں اور مقدمات کے غیر ضروری التواءسے بچنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے بھی ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہو گیا ہے اور انصاف کا ہونا نظر بھی آنا چاہئیے۔فیصلے ایسے ہونے چاہئیں کہ کسی فریق کی جانب سے جھکاﺅ نظر نہ آئے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -