پاکستانی قوم دنیا کی کرپٹ ترین قوم ہے : احسن اقبال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستانی قوم کو دنیا کی کرپٹ ترین قوم قراردیدیا۔
اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھ کہ ملک میں کوئی بھی اچھا کام ہو رہا ہو تو قوم کو یقین نہیں آتا ،”پاکستانی قوم دنیا کی برترین قوم ہے“۔ انہوںنے اپنے خطاب میں حکومتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بھی ملک میں جاری ترقی نظر نہیں آتی ۔
بعدازاں احسن اقبال نے قوم کو کرپٹ قراردینے سے متعلق بیان کی دوٹوک الفاظ میں تردید کردی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں عبدالمنان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کی بات وہ لوگ کر رہے ہیں جنہیں اپنے باپ کا بھی نہیں پتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اکیلے نواز شریف کے احتساب کی بات کی گئی تو سیاست کو تہس نہس کر دیں گے ۔عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر الیکشن لڑنا ہے تو میرے مقابلے میں لڑیں ۔