قوم کو یقین دلاتا ہوں اب منزل دور نہیں ،نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ہیں ،ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا الوداعی خطاب

قوم کو یقین دلاتا ہوں اب منزل دور نہیں ،نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ...
قوم کو یقین دلاتا ہوں اب منزل دور نہیں ،نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ہیں ،ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا الوداعی خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلا تا ہوں کہ اب ہماری منزل دور نہیں ،خطرات اندرونی ہو یا بیرونی ،پاک فوج ان سے نمٹنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو واضح کردوں کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی آئے گی ،گواد ر پورٹ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی نے ثابت کردیا کہ اب یہ سفر نہیں رک سکتا ،سی پیک کے دشمن اپنی کوششیں ترک کر کے اس کے ثمرات سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی وساطت سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور سیاسی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کا تعاون ہماری کوششوں میں شامل رہا ۔
جی ایچ کیو میں کمان کی تبدیلی کے وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کمان کی تبدیلی فوج کے اعلیٰ اقدار کی علامت ہے ،خوش قسمتی ہے کہ نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ہیں ۔انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود اس کے لیے خطرنا ک ثابت ہو گا ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا کی ترکی ممکن نہیں ہے ،عالمی برادری کو اس مسئلے کو حل کرانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے ۔آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی کے حالات پیچھیدہ ہیں اور ہمارے ملک کو در پیش چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے ،حالیہ سالوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ قوم کے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اور ادارے یکسوئی کے ساتھ صورتحال کا ادراک کریں ،بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے اندرونی کمزوریوں خصوصاً جرائم ،کرپشن اور شدت پسندی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہو گا ،اس کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد لازم ہے ۔

چینی سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر حیات کو مبارکباد

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مکمل امن کے حصول کی جانب ہمارا سفر قدم بہ قدم جاری ہے اور ہم نے بتدریج دنوں سے ہفتو ں اور مہینوں کا استحکام حاصل کرلیا ہے ۔انہو ں نے یقین دلا یا اب ہمار ی منزل دور نہیں ہے ،خطرات اندرونی ہو یا بیرونی ،پاک فوج ان کے مکمل سد باب تک مصرو ف عمل رہے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے حالیہ مہینوں میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور بھارت کے جارحانہ اقدامات نے خطے کے امن خطرے میں ڈال دیا ہے ،بھارت کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود اس کے لیے خطرناک ثابت ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے بارے میں نا پاک عزائم رکھنے والوں کے خلاف پاک فوج ایک مضبوط ترین دفاعی قوت ہے ،ہم نے دہشت گردی کے خلا ف کامیاب جنگ لڑ کر تاریخ کے دھارے کو موڑا اور اس خطے کو امن کی ایک نئی امید دی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام،آپریشن ضرب عضب یا ملک کی ترقی کے لیے سی پیک پراجیکٹ ،ہرمیدان میں کامیابی کے ثمرات نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے دنیا کی بہترین فوج میں خدمات سرانجام دینے کا اعزاز دیا ،ایک سپاہی کےلیے ایسی بہادر فرض شناس اور با صلاحیت فوج کے ساتھ وابستگی سے بڑھ کر زندگی میں کوئی سعادت نہیں ہو سکتی ۔ان کاکہنا تھا کہ میں اس لیے بھی اللہ کا مشکور ہوں کہ اس نے مجھے بحثیت سپہ سالار اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار اور اپنے منصب کے تقاضے پر پورا اترنے کا موقع دیا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ میں نے اپنے تمام فیصلے کرتے ہوئے قومی مفاد کو اولین ترجیح دی ،مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی اور پاک فوج کی پوری توانائی استعمال کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سفر میں مجھے قوم کا مکمل تعاون حاصل رہا جس کے لیے پاک آرمی اور قوم کا مشکور ہوں ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ ملک و ملت کا مضبوط رشتہ اور اس سے وابسطہ امیدیں مشکل سے مشکل وقت میں بھی ہمارے حوصلے بلند کرتی رہی ہے ۔

بھاری ذمہ داریاں پوری کرونگا : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاک فوج عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترے گی ،کامیابیوں کے اس لمبے سفر میں فوج کے ساتھ دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھی قربانیاں پیش کی ہیں ،خصوصاً انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے ،تمام اداروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حب الوطنی اور شجاعت کا ثبوت دیا ۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے لیے ہماری بہادر افواج اور شہریوں بشمول خواتین بچوں اور بزرگوں نے قربانیاں پیش کیں ، شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام کوششوں کو رائے عامہ کا بھی مکمل اعتمادحاصل رہا ،اس قومی اتفاق رائے کے لیے میڈ یا نے ایک مثبت کردار ادا کیا جس پر تمام صحافتی حلقوں کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور نیوی کے ہم منصبوں اور سپہ کا بھی شکر گزار ہوں ،ہماری تمام کامیابیوں میں مجھے ہمیشہ ان کی سپورٹ حاصل رہی ہے ،مسلح افواج کا یہ باہمی ربط اور تعاون ہمارا بیش قیمتی اثاثہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -