نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار شہید، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار شہید، 2 اہلکاروں سمیت 3 ...
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار شہید، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

؂کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہیداور 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فقیر محمد روڈ پر پیش آیا جب نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارموقع پر شہید اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ اس واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔

عالمی برادری بھارتی مظالم کے خلاف اقدامات اٹھانے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے: سید علی گیلانی

مزید :

کوئٹہ -