18 سالہ جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچنے والے بلوچ رہنما نوابزادہ گزین مری ایئر پورٹ سے گرفتار

18 سالہ جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچنے والے بلوچ رہنما نوابزادہ گزین مری ...
18 سالہ جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچنے والے بلوچ رہنما نوابزادہ گزین مری ایئر پورٹ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) 18 سالہ جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچنے والے بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کو ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوابزادہ گزین مری آج (جمعہ کو) کوئٹہ ایئر پورٹ پر پہنچے تھے، ان کی آمد سے پہلے ہی ایئر پورٹ پر سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی اور اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ جیسے ہی نوابزادہ گزین مری ایئر پورٹ پر اترے انہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ۔ نوابزادہ گزین مری کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کی مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کرارکھی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
اپنی واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں گزین مری کا کہنا تھا کہ وہ کرائے کے قاتل کے طور پر کام نہیں کر سکتے ،ان کی واپسی پر کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ’مجھے بلوچستان کے لوگوں کے مفادات عزیز ہیں، میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا‘۔ گزین مری نے کہا کہ یہ فیشن بن چکا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر مخالفت میں بیانات دو اور پیسے کماﺅ جبکہ اپنے لوگوں کی اصل خدمت بلوچستان میں بیٹھ کر کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزین مری بطور وزیر داخلہ بلوچستان کام کر چکے ہیں، وہ بلوچ لبریشن آرمی کے مقتول رہنما بالاچ مری کے سب سے چھوٹے بھائی ہیں، ان کے والد نواب خیر بخش مری بلوچستان کے اہم سیاستدان تھے۔