سرکاری زمین خوردبرد کیس ،سابق تحصیلداربہاولپور کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری خارج

سرکاری زمین خوردبرد کیس ،سابق تحصیلداربہاولپور کی درخواست ضمانت بعد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن نے سرکاری زمین خوردبرد کیس میں ملوث سابق تحصیلداربہاولپور شیخ سجاد ریاض کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری خارج کردی۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق تحصیلداربہاولپور شیخ سجاد ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی تو عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خوردبرد کی ہے ،اس کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرکے جیل بھجوا رکھا ہے، اس کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -