فیروز والا: اوباشوں نے محنت کش کے 12 سالہ بیٹے کو مار ڈالا، ڈیڑھ ماہ بعد نعش برآمد

فیروز والا: اوباشوں نے محنت کش کے 12 سالہ بیٹے کو مار ڈالا، ڈیڑھ ماہ بعد نعش ...
فیروز والا: اوباشوں نے محنت کش کے 12 سالہ بیٹے کو مار ڈالا، ڈیڑھ ماہ بعد نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ  (ویب ڈیسک) قصبہ کوٹ پنڈی داس میں فحش مذاق کرنے کے تنازع پر تین افراد نے محنت کش کے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کردیا اور نعش کھیت میں پھینک دی۔ محنت کش ذوالفقار علی کی بیوی سے عابد نے فحش مذاق کیا جس پر ذوالفقار کا عابد سے جھگڑا ہوگیا، عابد نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر 12 مارچ کو اپنے ساتھیوں انور علی عرف بگھیاڑی چنگڑ اور توصیف عرف بلاکی کی مدد سے ذوالفقار کے 12 سالہ بیٹے فیصل کو اغوا کرلیا اور گائوں کے قریب کھیت میں لے جا کر بیدردی سے قتل کر ڈالا اور نعش گندم کے کھیت میں پھینک دی۔ ڈیڑھ ماہ بعد مقتول کی ہڈیاں اور کھونپڑی برآمد کرلی گئی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کے لیے آواز بلند کردی ،ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ بھی چکرا جائیں گے

مزید :

شیخوپورہ -