پی ایس ایل کا پہلا سنسنی خیز میچ: لیگ میں مزید کانٹے دار مقابلوں کی توقع

پی ایس ایل کا پہلا سنسنی خیز میچ: لیگ میں مزید کانٹے دار مقابلوں کی توقع
پی ایس ایل کا پہلا سنسنی خیز میچ: لیگ میں مزید کانٹے دار مقابلوں کی توقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل کا پہلا انتہائی سنسنی خیز میچ ہوا جس میں اپنے اعصاب پر قابو رکھ کر اسلام آباد کی ٹیم نے صرف دو رنز سے کامیابی حاصل کی۔اس سے پہلے جو بھی میچ ہوئے وہ یکطرفہ رہے جس کی وجہ سے لیگ کے ابتدائی دو دنوں کے بعد شائقین کی دلچسپی کم ہونے کا خدشہ تھا لیکن اس میچ کے بعد اب لیگ میں مزید کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے جس سے لیگ میں تماشائیوں کی دلچسپی بڑھے گی۔ اس میچ کے بعد لیگ کی انتظامیہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس کے بعد ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے جو اس کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

مزید :

کھیل -