آئی سی سی میں بگ تھری کا خاتمہ کردیا گیا ،سب کو برابر کے حقوق ملیں گے:چیئرمین پی سی بی کی پریس کانفرنس

آئی سی سی میں بگ تھری کا خاتمہ کردیا گیا ،سب کو برابر کے حقوق ملیں گے:چیئرمین ...
آئی سی سی میں بگ تھری کا خاتمہ کردیا گیا ،سب کو برابر کے حقوق ملیں گے:چیئرمین پی سی بی کی پریس کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ آئی سی سی میں بگ تھری کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور آئی سی سی کا نیا آئین آج سے لانچ ہوگیا ہے،آئی سی سی کا نیا آئین بہت اہم ہے۔ خوش آئند بات ہے کہ آئین میں کوئی بگ تھری اور بگ فور نہیں ہے سب کو برابر کے حقوق ملیں گے۔شہریا ر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بگ تھری کے خاتمے پر معلوم تھا کہ بھارت کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا اور ویسا ہی ہوا لیکن بھارت کو نئے آئین کے تحت بھی سب سب سے زیادہ 16 فیصد معاوضہ منافع ملے گا،بھارت کا ریونیو کم ہوکر بھی سب سے زیادہ ہے۔نئے آئین میں کوئی ترامیم نہیں ہے اور کلین شیٹ نکال کر آئین بنایا ہے۔نئے آئین کے تحت ایسوسی ایٹ ممبر کا سکور کارڈ بنے گا۔آئی سی سی کے 10 رکن ممالک نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ سری لنکا نے بھارت کے حق میں ووٹ دیا،بگ تھری ختم ہوا تو ایم او یو بھی ختم ہوجائے گا،آئی سی سی نے کہا ہے کہ اپریل میں ایک اور بورڈ میٹنگ ہوگی۔

جائلز کلارک کی رپورٹ مثبت، افغانستان، نیپال اور یو اے ای کی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے: شہریار خان
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ جائلز نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جو رپورٹ آئی سی سی کو رپورٹ دی وہ بہت مثبت تھی۔جائلز کلارک نے 83 فیصد پاکستان کو دہشتگردی سے پاک قراردیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا چاہیے۔جائلز کلارک نے کہا کہ لاہور جیسی سکیورٹی پوری دنیا میں نہیں دیکھی ہے اور لاہور جیسا سیف سٹی نظام پوری دنیا میںکہیں نہیں ہے۔
شہریار خان کے مطابق جائلز کلارک نے مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ لوگ خود جائیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور اگر کوئی نہیں جا سکتا تو وہ اپنے سیکیورٹی آفیسرز کو بھیجیں تاکہ آپ کو حالات کا صحیح اندازہ ہو سکے۔

زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان آجائیں گی :چیئر مین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ اب یہ پروگرام بنا رہے ہیں کہ بڑے ممالک سے اے ٹیمیں، انڈر 19 ٹیمیں یا پھر اکیڈمی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کا کہیں اور 2 سے 3 ممالک ٹیمیں بھیجنے میں دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش اپنی انڈر 19 ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہے اور اس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے تاکہ معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
پریس کانفرنس میں شہریا ر خان نے کہا کہ 15فروری سے آل پاکستان اسکول چیمپئن شپ شروع کر رہے ہیں اورآہستہ آہستہ بڑی ٹیموں کو بھی بلایا جائے گا، سرکاری کے ساتھ نجی سکول بھی ایونٹ میں حصہ لیں گے، کلب کرکٹ ٹورنامنٹ بھی آل پاکستان بنیاد پرکرایاجائےگا جبکہ نیپال،یوا ے ای اورافغانستان کی ٹیموں کو بھی بلایا ہے۔

شرجیل اور خالد میرے ساتھ واپس آئے، طیارے سے اترتے وقت بہت شرمندہ کیا: شہریار خان
شہریار خان نے پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا واقعہ بھی کم تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے ہوا،جس دن اینٹی کرپشن نے لیکچر دیا اسی دن کھلاڑی ملنے چلے گئے،ان واقعات میں پہلا قدم پی سی بی نے خود لیا ہے اورواقعے میں پی سی بی کی اینٹی کرپشن یونٹ کا کردار اہم تھا،انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے کھلاڑیوں کو خبردارکیا تھا کہ مافیا سے محتاط رہیں، جس دن پی ایس ایل شروع ہوااس دن اینٹی کرپشن یونٹ نے کھلاڑیوں کو دو سے تین گھنٹے لیکچر دیا۔ چیئرمین پی سی بی نے فکسنگ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی جو واقعہ ہوا وہ کم علمی کی وجہ سے ہوا ہے،کھلاڑیوں کے شرمناک رویے کی ایک وجہ تعلیم بھی ہے، پڑھے لکھے کھلاڑی آئیں توکھیل اورکھلاڑی سب کو فائدہ ہوگا،تعلیم کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی غلطیاں کرجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نہ سمجھے کہ ہم فکسنگ کرکے 3 یا 4 سال بعد پھر کھیل لیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس دیا جارہا ہے اور ان دونوں کوصفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محمد عرفان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے اور ان کیخلاف تحقیقات اس بناءپر کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے سٹے بازوں کی طرف سی کی جانے والی پیشکش کو اینٹی کرپشن یونٹ سے چھپایا۔ان کے علاوہ شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر کو کلیئر کردیا گیا ہے ،عرفان پر تحقیقات چل رہی ہیں ان کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا ہے اور ایک دو دن میںنوٹس دے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تحقیقات مکمل ہوجائیں گی تو ڈسپلنری کمیٹی بنائی جائے گی جس کی سربراہی سینئر جج کرے گا اور دونوں کھلاڑیوں کو ان کے سامنے صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔شہریار خان کا کہنا تھاکہ کرکٹ کی بہتری کیلئے گول میز کانفرنس بلائی گئی ہے جو 6 مارچ کو ہوگی اور اس کانفرنس میںپرانے اور نئے کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جس دن میں پاکستان آیا اسی فلائٹ میں شرجیل اور خالد لطیف بھی تھی اور ایئرپورٹ پر وہ مجھ سے ملے تو میں نے ان کو شرمندہ کیا کہ تم لوگوں نے کیوں ایسا کام اور کرکٹ پر دھبہ لگایا ہےاور تم لوگوں نے اپنی فیملی کو شرمندہ کیا ہے اس لئے میں تم سے بات نہیں کروں گا جس پر دونوں منہ لٹکا کر وہاں سے چلے گئے۔

پی ایس ایل میں جس دن فکسنگ ہوئی ،اس سے چند گھنٹے قبل اینٹی کرپشن یونٹ نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا تھا:شہریار خان

مزید :

کھیل -اہم خبریں -