باکسر عامر خان پر برطانیہ میں حملہ

باکسر عامر خان پر برطانیہ میں حملہ
باکسر عامر خان پر برطانیہ میں حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی اور کار میں تصادم کے بعد نامعلوم افراد نے بولٹن میں ان پر حملہ کردیا اور فرار ہو گئے ۔
”دی سن“ کے مطابق باکسر عامر خان کی رنجر وور غلط ٹرن لینے کے بعد برطانیہ کے علاقے بولٹن میں ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے بعد چند افراد نے انکا تعاقب کر کے گلی میں گھیر لیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا ، باکسر کو ایک حملہ آور نے مکہ بھی رسید کیا ۔

مزید پڑھیں ، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کس وقت اور کہاں کھیلا جائے گا؟

ٹریفک حادثے کے وقت عامر خان اپنی گاڑی میں گھر کی جانب آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والی کار میں سوار متعدد افراد نے انہیں ایک جگہ روک کر حملہ کیا اور مکا بھی مارااور پھر اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے ، واقعے کے بعد باکسر عامر خان نے پولیس کو طلب کیا جنہوں نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے بعد دونوں اطراف سے جھگڑا شروع ہوا جو ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر گیا تاہم ٹریفک حادثے کی وجہ باکسر عامر خان کی غلط ڈرائیونگ تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ اگلی گاڑی والے ڈرائیور یعنی باکسر عامر خان نے غلط ٹرن لیا جس کے بعد پچھلی کار سے تصادم ہوا اور پھرجھگڑا شروع ہو گیا ۔ مشتعل افراد نے پہلی گاڑی والے کو مکا رسید کیا اور پھر فرار ہو گئے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -