معروف آسٹریلوی کرکٹر انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بیگم کا غصہ آسمان پر جا پہنچا

معروف آسٹریلوی کرکٹر انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بیگم کا ...
معروف آسٹریلوی کرکٹر انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بیگم کا غصہ آسمان پر جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ سٹار نیتھن لائن ایشز سیریز کے دوران کرکٹ سے ہٹ کر کچھ ایسے گل کھلاتے پکڑے گئے ہیں کہ ان کی اصلیت جان کر ان کی بیگم غصے سے لال پیلی ہو رہی ہیں اور خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی کا انجام جلد ہی طلاق کی صورت میں ہونے والا ہے۔ 

میل آن لائن کے مطابق نیتھن لائن گزشتہ ایک سال سے ایک خوبرو دوشیزہ کے ساتھ خفیہ معاشقہ چلارہے تھے لیکن اس کا انکشاف گزشتہ روز ایک تہلکہ خیز تصویر کی صورت میں سامنے آیا۔ اس تصویر میں وہ ایک خوبرو دوشیزہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آ رہے ہیں اور یہ ماجرا دیکھ کر ان کے دوبچوں کی ماں شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔ 

تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سامنے آنے والی اس تصویر نے ایما میکارتی نامی 30 سالہ حسینہ کے ساتھ ان کے خفیہ تعلقات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور آسٹریلین میڈیا میں اس سکینڈل نے ایک ہنگامہ کھڑاکر دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتھن بیرون ملک دوروں پر اپنی خفیہ محبوبہ کے ساتھ عیش کرتے رہے ہیں جبکہ اس دوران ان کی اہلیہ ملیسا گھر پر بچوں کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں۔ نیتھن کے والد بھی بیٹے کے خفیہ معاشقے سے بے خبر نکلے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے ایسی توقع نہیں رکھتے تھے۔

سڈنی میں اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیسا نے اپنے شوہر کی ناجائز محبوبہ کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’اس کی گاڑی یہاں کھڑی ہے، اس کے کپڑے یہاں پڑے ہیں، میں اس کے بچوں کی دیکھ بھال کررہی ہوں اور وہ چھپ چھپ کر یہ کام کررہا ہے۔ ہمارے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو میری زندگی کی سب سے پہلی ترجیح ہیں لیکن افسوس کہ ان کی دیکھ بھال کے لئے میں اکیلی ہی خوار ہورہی ہوں۔‘‘

مزید :

کھیل -