”میں سمجھتا تھا کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے لیکن اب پتہ چلا ہے کہ یہ تو دراصل ۔۔۔“ معروف برطانوی صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر کوئی بھی پاکستانی مسکرائے بغیر نہ رہ پائے گا

”میں سمجھتا تھا کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے لیکن اب ...
”میں سمجھتا تھا کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے لیکن اب پتہ چلا ہے کہ یہ تو دراصل ۔۔۔“ معروف برطانوی صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر کوئی بھی پاکستانی مسکرائے بغیر نہ رہ پائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی صحافی و کمنٹیٹر راب سمیتھ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو انسانی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق راب سمیتھ نے چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا ، جنوبی افریقہ ، انگلینڈ اور پھر فائنل میں بھارت سے جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متاثر ہو کر کہا ہے کہ ”میں سوچتا تھا کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے مگر اب مجھے احساس ہوا ہے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ یہ ٹیم تو انسانی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے ۔
کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے برطانوی کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ یہ کپتان مختلف ہے جو نہ گلیمرس ہے اور کیمروں کے سامنے بھی اپنے آپ کو انگریزی میں بیان کرنے سے شرمانے والا نہیں ہے جس نے بھارت سے فتح کے بعد اپنے چھوٹے سے بچے کو بھی بہت فخر کےساتھ اپنے بازوں پر اٹھا لیا تھا ۔
راب سمیتھ نے مزید کہا کہ سرفراز احمد نے جیت کے بعد اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں اپنی حجاب پوش بیوی کیساتھ کھڑے ہو کر دنیا کے سامنے مسکراہٹوں اور خوشی کا اظہار کیا ۔ ”سرفراز احمد حافظ قرآن ہے اور ہم جانتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران اللہ تعالی کی جانب سے انہیں اس عزت سے کیوں نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد مختلف ہے مگر وہ چیمپئنز کا چیمپئن ہے۔

مزید :

کھیل -