پہلا ون ڈے: سری لنکا کی پاکستان کو جیت کے لیے 276رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے: سری لنکا کی پاکستان کو جیت کے لیے 276رنز کا ہدف
پہلا ون ڈے: سری لنکا کی پاکستان کو جیت کے لیے 276رنز کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہمبنٹوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے 276رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم کو 16 رنز پر پہلا نقصان ہوا جب تلکارتنے دلشان چھ رنز بنا کر محمد عرفان کے ہاتھوں پوویلین لوٹ گئے ، سکور 17 رنز پر پہنچا تو بارش ہو گئی اور کھیل روکنا پڑا،میچ پھر شروع ہوا تو پچپن کے مجموعی سکور پر تھرنگا وہاب ریاض کی گیند پر عمر اکمل کو کیچ دے بیٹھے ۔ 55ہی کے مجموعی سکورپر کمار سنگاکارا 25رنز بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے ،سری لنکا کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی دنیش چندی مل تھے جو چھ رنز بنا کر محمد عر فان کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ 191کے مجموعے پر جے وردھنے 63رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، تھیسا را پریرا 13رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بنے ، سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز 89رنز کی شاندا ر اننگز کھیلنے کے بعد آﺅٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین محمد عرفان نے دو اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،بارش کے باعث میچ کو 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی بارش کے باعث کھیل آدھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

مزید :

کھیل -