بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے بعد روہت شرما بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں ، شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے بعد روہت شرما بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ...
بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے بعد روہت شرما بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں ، شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹروں میں شادی کا سیزن شروع ہو چکا ہے ۔بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے بعد روہت شرما بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں ۔ روہت شرما اپنی منگیتر ریتیکا سجدیہہ سے جلد ممبئی میں شادی کر لیں گے ۔روہت شرما اور ریتیکا سجدیہہ میں چھ ماہ قبل منگنی ہوئی تھی ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یو اے ای میں کرکٹ سیریز ہونے یا نہ ہونے کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ’ہنی مون ‘سے متعلق ابھی طے نہیں ہو سکا ۔
روہت شرما کے قریبی دوست نے مڈ ڈے ڈاٹ کام ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایک اچھی تاریخ ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز 7دسمبر کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد کوئی کرکٹ سیریز نہیں ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، شادی کی تقریب باندرہ کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کی جائے گی ۔ تقریب میں بھارتی کرکٹ ٹیم اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت اہم شخصیات شریک ہونگی ۔ واضح رہے کہ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں دو بار ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کرکٹر ہیں اور ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی انہیں کے پاس ہے جبکہ ریتیکا سجدیہہ پانچ سال تک روہت شرما کی منیجر بھی رہ چکی ہیں ۔

مزید :

کھیل -